پی ٹی سی ایل کی تار چوری کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے دو تار چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے ایک تار چور فرار

پیرمحل : پی ٹی سی ایل کی تار چوری کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے دو تار چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے ایک تار چور فرار تفصیل کے مطابق سندیلیانوالی روڈ پر تار چور گروہ کے اراکین شاہد ولد ظہور، غلام سرو رولد عادل، ارشد علی ساکنان 760 گ ب پی ٹی سی ایل کی تار چوری کررہے تھے۔

دوران گشت پٹرولنگ پولیس نے تار چوری کرتے ہوئے گھیر اڈال لیا جس پر شاہد او غلام سرور پکڑے گئے جبکہ محمد ارشد موقع سے فرار ہو گیا پٹرولنگ پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکاری تار چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔