پشاور (جیوڈیسک) اے این پی کے مرکزی رہ نما اور تھینک ٹینک کے رکن ارباب ایوب جان نے تجویز پیش کی ہے کہ پی ٹی آئی امن کو پہلی ترجیح قرار دے۔اے این پی کے مرکزی رہ نما ارباب ایوب جان نے پشاور سے جاری بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کی شہادت بہت بڑا قومی سانحہ ہے۔
پی ٹی آئی پولیس اور انتظامیہ سے الجھنے کی بجائے امن کو پہلی ترجیح قرار دے اور تمام وسائل کو بروئے کار لا کر امن قائم کیا جائے۔ ارباب ایوب جان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ حکمرانوں نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ میں بددلی و مایوسی پھیل گئی ہے۔