پی ٹی آئی یوسی لیول پرکرائے جانے والے ضلع راجن پور میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی یوتھ کارکنوں کاالیکشن کمیشن کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ

راجن پور(حنیف بلوچ سے )پی ٹی آئی یوسی لیول پرکرائے جانے والے ضلع راجن پور میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی یوتھ کارکنوں کاالیکشن کمیشن کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ۔الیکشن دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور میںپی ٹی آئی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی خود الیکشن کمیشن کے عہدے دار نے اپنے بھانجے کو سلیکٹ کرا یا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیرتعداد ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے اصل وفاداروں کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے محنتی اور جانثار کارکن جن میں سید مختیار حسین راجن پور،محمد عبید درانی مٹھن کوٹ،امجد ربانی روجھان،منظر رسول عابد راجن پور ،میاں ناصر محمدراجن پور،محمود الحسن بھٹی ،ضیاء الرحمٰن سابقی،جامپور۔

انجنئر طلحہ اکمل،جام عمران عاقل پور،محمد عرفان جتوئی نور پور،طاہر فیض ونگوی،ابتسام منورپتافی،سید محمد علی شاہ،فہیم عباس پٹھان،شاہ ذیب خان،حامد حسن بھٹی،محمد اختر،محمد سرمد،محمد زبیر ،شان عباس وئینس،اور کلیم اختر ناز کے کاغذات پر اعتراض لگا انہیں یکسر مسترد کر کے نومولود پی ٹی آئی کارکنوں کی بعذریعہ دھاندلی سلیکشن کر کے پی ٹی آئی کو ضلع راجن پورمیں ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم بھر پور مزہمت کریں گے کارکنوں کی کثیر تعداد نے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔