پاکستان (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی اور نوشہرہ میں کارکنان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پرامن رہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت کارکنوں کو تحفظ فراہم کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا طاقت کا کوئی حربہ تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتا، کارکنان کی شہادت رنگ لائے گی۔ نوشہرہ میں فائرنگ سے سابق تحصیل ناظم اور تحریک انصاف کے رہنما مملکت خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔