لندن(جیوڈیسک)بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تو نہ ملا،مگر تحریک انصاف کے نوجوانوں نے برطانیہ میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔تحریک انصاف کے نوجوانوں نے پارٹی کے پرچم اور عمران خان کی تصویر والی ایک گاڑی تیار کی ہے۔
جو برطانیہ کے مختلف شہروں میں گھوم رہی ہے۔جھنڈوں اور تصویر سے سجی کار لندن کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئی تو اس نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا،ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لئے فنڈ جمع کرنے کے ساتھ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔