بحر الکاہل میں بیماری سے کروڑوں اسٹار فش ہلاک

Star Fish

Star Fish

نیویارک (جیوڈیسک) سائنس دانوں نے بحرالکاہل میں کروڑوں اسٹار فش کی ہلاکت کا سبب بننے والا قاتل وائرس دریافت کر لیا ہے۔ وائرس کو سی اسٹار ایسوسی ایٹڈ ڈینسو وائرس کا نام دیا گیا ہے۔

جس کا شکار ہونے والی اسٹار فش پہلے سست ہوجاتی ہے پھر اس کی ساخت تبدیل ہوتی ہے جس کے بعد وہ ٹکڑوں میں تقسیم ہوجاتی ہے۔

یہ بیماری جون 2013ء میں سامنے آئی اور صرف ایک سال کے دوران جنوبی الاسکا سے لے کر کیلی فورنیا تک بحر الکاہل کے کنارے کروڑوں اسٹار فش اس کا نشانہ بن چکی ہے۔