ٹوکیو (جیوڈیسک) بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان نے جاپان کے مختلف شہروں میں کاروباری زندگی معطل کر کے رکھ دی۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
سمندری طوفان نیوگوری اوکی ناوا جزیرے میں تباہی مچانے کے بعد جزیرہ خوشو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کل جزیرہ Kyushu سے ٹکرائے گا۔
طوفان کے باعث اوکی ناوا میں دو افراد ہلاک اور اٹھائیس افراد زخمی ہوئے جبکہ تریسٹھ ہزار گھروں تک بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
حکام نے اوکی ناوا کے چار شہروں میں تین لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔