پیک گزشتہ سال سے امتحانی نظام میں تبدیلی کا واویلا کر رہا ہے: چوہدری ندیم

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سید ساجد حسین شاہ) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 15 نومبر تک پنجم وہشتم کے رجسٹریشن فارم جاری نہ کئے تو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن صوبہ بھر میں پنجم وہشتم کے سالانہ امتحانات 2015 کا بائیکاٹ کر دے گی۔پیک گزشتہ سال سے امتحانی نظام میں تبدیلی کا واویلا کر رہا ہے لیکن ابھی تک کمیشن نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

فروری سے شروع ہونے والے امتحانات میں صرف اڑھائی ماہ رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک فیصل آبادسمیت پنجاب بھرکے25لاکھ بچوں کو رجسٹرڈکرنے کے لئے کسی عملی کام کاآغازنہیں ہوا۔ضلعی چیئرمین چوہدری ندیم سندھو،جنرل سیکرٹری چوہدری جاویداقبال،محمدعارف سندھو،راناخلیل احمدخاں،چوہدری احمددین،صابرجاوید،عبدالمتین ودیگرنے مطالبہ کیاہے کہ بیوروکریسی نے پنجم وہشتم کے امتحانات کو مذاق بناکررکھ دیاہے گزشتہ سال پیک کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات کے رزلٹ کارڈابھی تک بچوں کونہیں مل سکے ۔بلکہ گزشتہ امتحانات میں ناقص انتظامات ،بوٹی مافیا،پرچہ آئوٹ میں ملوث عناصرسمیت دیگرنقائص پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ پیک نے صوبائی حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ڈی ایس ڈی کو ذمہ دارٹھہرادیاہے اورطریقہ کار وہی ہے جس کاکئی سال سے تجربہ کیاجارہاہے۔ایسوسی ایشن نے امتحانی نظام اورپیک انتظامیہ کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ نے پنجم وہشتم کے نئی رجسٹریشن کے لئے ب فارم کی شرط رکھ کر والدین،اساتذہ اورمعصوم بچوں کومزید امتحان میں ڈال دیاہے۔

اب رجسٹریشن کے لئے دئے جانے والے محض پندرہ دنوں میں نادرا پنجاب بھرکے 25لاکھ بچوں کے ب فارم بناسکے گا ؟اس سوالیہ نشان کوکوئی دیکھنے والانہیں ہے۔سال2015میں ہونے والے پنجم وہشتم کے امتحانات انعقادسے قبل ہی متنازعہ ہوچکے ہیں جن کی شفافیت کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ارباب اختیار فوری طورپرنوٹس لیں ورنہ ایسوسی ایشن بائیکاٹ کرکے امتحانات سے علیحدگی اختیار کر لے گی۔