اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے نے برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ائیر فورس شو فئیر فورڈ رائل انٹرنیشنل ائیر شو ٹیٹو میں بہترین طیارے کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 8 جولائی کو برطانیہ کے رائل ائیر بیس فئیرفورڈ میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو فئیر فورڈ انٹرنیشنل ائیر شو ٹیٹو 2016 کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے 50 ممالک کے 200 طیاروں نے شرکت کی۔ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بہترین طیارے کی ٹرافی جیت لی ہے۔
رائل ائیر شو میں شریک پاکستان ائیرفورس کا سی ون 30 ائیرکرافٹ برطانوی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جہاز کو دہشت گردی کے خاتمے کے مناظر اور آپریشن ضرب عضب کے مناظر کو پینٹ کرکے سجایا گیا تھا جبکہ پی اے ایف کی جانب سے جہاز پر مختلف دستاویزی فلموں اور پروموز دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔