نیویارک (جیوڈیسک)رنگا رنگ نیویارک فیشن شو ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا،شو کے آخری دن مائیکل ڈگلس اور ہلیری سوانک سمیت ہالی وڈ سٹارز کی بڑی تعداد بھی کیٹ واک دیکھنے آئی۔
نیویارک فیشن ویک کے آخری روز ماڈل موسم بہار کی مناسبت سے تیار کردہ لباس پہن کر ریمپ پر آئیں۔اس موقع پر تائیوان کے مشہور ڈیزائنر جیسن وو کے تیار کردہ روزمرہ استعمال کے پہناوے توجہ کا مرکز رہے۔اداکارہ جسیکا اورزوئی نے بھی شو میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے پسندیدہ ملبوسات منتخب کرتی رہیں۔