پاک افغان سرحدی علاقے میں نیٹو ٹرمینل پر حملہ

NATO

NATO

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک نیٹو ٹرمینل پر آج جمعرات کی مسلح افراد نے صبح حملہ کیا ہے پولیٹیکل ذرائع کے مطابق حملہ کے نتیجے میں نیٹو کے لیے سامانِ رسد لے جانے والی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

تاہم اس حملے میں کس قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد طورخم کے راستے افغقانستان جانے والے گیٹ کو بند کرتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر ایجنسی کے راستے افغانستان میں اتحادی فوج نیٹو کے لیے سامانِ رسد لے جانے والے کنٹینرز پر ماضی میں بھی متعدد مرتبہ حملے کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ مہینے پانچ مئی کو نیٹو کی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں دو ڈرائیور ہلاک، جبکہ دو لاپتہ ہوگئے تھے۔