خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے خیبرایجسنی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹیرورکس آگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے دو اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ایف ڈبلیواو کے دو اہلکاروں کے پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کے قریب لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہلکاروں نے طور خم بارڈر کراس کر لیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسسز اور انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔