اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد کو ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ، دو روز کے دوران چوبیس ہزار سے زائد افراد افغانستان گئے۔
پاکستان کا جذبہ خیرسگالی، افغان سرحد پر موجود ہزاروں افراد کی مشکلات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اٹھارہ روز بندش کے بعد سرحد دو روز کے لیے کھولی تھی۔
بارڈر حکام کے مطابق اس دوران چوبیس ہزار سے زائد افغان اپنے ملک گئے اور نو سو سے زائد افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔
سرحد پر صرف پاسپورٹ رکھنے والوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی تھی تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں ۔ دو روز مکمل ہونے کے بعد پاک افغان سرحد کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔