اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے میں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا معائنہ کیا،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف نے افسران سے ماحول، چیلنجز اور ریسپانس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔
آرمی چیف نے چیمپئن شپ میں فاتح افسران اور جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے 8 ویں آرمی پیسز چیمپیشن شپ جیت لی جب کہ انجینئر سینٹر ٹیم 7 ویں ینگ سولجرز پیسز چیمپین شپ کی فاتح رہی۔