پاک فوج کے جانثار افسر کیپٹن ڈاکٹر اسامہ نثار جام شہادت نوش کر گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ ر) سرحدوں کی حفاظت کرتے ایک اور جانثار افسر جاں بحق’ تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ضلعی سرپرست اعلیٰ الحاج لیاقت علی تنویر کے بڑے بھائی اور پاکستان گرائمر سکول کے سربراہ حاجی محمد سلیم کے بڑے بھائی حاجی شوکت علی نثار کے صاحبزادے کیپٹن ڈاکٹر اسامہ نثار جام شہادت نوش کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ ایڈن گارڈن کالونی مدینہ ٹائون کے قبرستان میں آج دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ کیپٹن ڈاکٹر اسامہ نثار گلیشئر پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک برف کا تودہ گرنے سے وہ جام شہادت نوش کرگئے۔

مرحوم انتہائی جانثار سپاہی تھے اور پاک فوج میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ شہر بھر کے سیاسی’ سماجی’ مذہبی اور کاروباری حلقوں نے کیپٹن ڈاکٹر اسامہ نثار کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ وطن کے سپاہی کی نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کریں۔ حاجی سلیم کا موبائل نمبر 0300-8653895 ہے۔