جہلم (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ زمانہ امن میں بہترین پیشہ وارانہ تیاری ہی امن کی ضمانت ہے، ہر قسم کے خطرات کا جواب دینے کے لیے فوج کی آپریشنل صلاحیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم ٹلہ رینج میں پاک فوجی کی مشقیں اختتام پذیر ہو گیئں ، مشقوں میں فضائیہ کے طیاروں ، توپ خانے سمیت بڑے ہتھیاروں کے نظام نے بھی حصہ لیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم ٹلہ رینج کا دورہ کیا اور سینٹرل کمانڈ کی فارمیشنز کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے مشقوں میں مصروف فوجی دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور دلجمعی کی تعریف کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور تیاری کا اعلٰی ترین معیار ہی امن کا واحد ضامن ہے۔
فوج کی آپریشنل صلاحیتں برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔