پاک فوج کے سربراہ کی سعودی علی عہد سے ملاقات

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف کے اعزاز میں گزشتہ شب منیٰ میں عشائیہ دیا اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے مشکلات کو شکست دینے میں پاکستان کی کامیابی پر اپنی بھرپور امید اور پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس سے تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے محمد بن سلمان کی نیک خواہشات اور پاکستان کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔