پاک فوج ISI اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی مظاہرہ
Posted on April 26, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات : پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے زیر اہتمام پاک فوج ISI اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی مظاہرہ جی ٹی ایس چوک گجرات پر منعقد کیا گیا ، جس کی قیادت چوہدری مظہر اقبال دیونہ مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ضلعی صدر PATچوہدری گلزار محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی نائب صدر PATچوہدری اشفاق ایڈووکیٹ نائب صدر ، میڈیم گل فردوس ضلعی صدر وویمن لیگ ، چوہدری محسن سیال ضلعی جنرل سیکرٹری PAT، حاجی محمد اکرم چوہدری ضلعی صدر MDF، چوہدری ہمایوں غنی ایڈووکیٹ سٹی صدر TMQنے کی ، اس موقع پر چوہدری مظہر دیونہ ، چوہدری گلزار محمود اختر وڑائچ ، چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ ، حاجی امان اللہ ، علامہ محمد اخلاق قادری ، بلال مصطفوی ، اکبر علی غزالی نے خطابات کیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک عزیز لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ، مگر افسوس جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا ، وہ آج تک مقاصد پورے نہ ہو سکے ، باطل ملک دشمن قوتوں نے اس کو بے دریغی سے لوٹا اور کنگال کر کے رکھ دیا ، اور ملکی اداروں کو ہمیشہ کمزور کیا ہے ، اور ملک دشمن قوتوں کا یہی ایجنڈا رہا ہے اور آض تک اسی ایجنڈے پر کار بند نظر آ رہے ہیں ، آج بدقسمتی ہے کہ جو ادارے قوم و ملک کے تحفظ اور سیکورٹی کے ضامن ادارے ہیں ان کو پوری دنیا میں بدنام کیا جا رہا ہے ، اور کمزور کیا جا رہا ہے ، پاک فوج ISIسیکورٹی ادارے آج تک ہزاروں جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں ، اور قوم و ملک کا تحفظ کرتے آ رہے ہیں ، ان کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی سے لیکر پشاور تک پاک فوج ISIاور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، اور اظہار یکجہتی کر رہی ہے ، گجرات شہر کا بھی پر امن مظاہرہ اظہار یکجہتی کے لیے ہے ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ISIاور پاک فوج کو بدنام اور کمزور کرنے کا عمل ناقابل برداشت ہے ، ہم ISIپاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی عظمت کو سلام کہتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com