پاک فوج نے ضرب عضب میں بڑی قربانی دی، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ضرب عضب میں بڑی قربانی دی، سرتاج عزیز کے بیان نے آپریشن پر پانی پھیر دیا۔ وہ اس حوالے سے وضاحت کرکے ملک کو پریشانی سے نکالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایک صفحے پر نہیں ہیں، اس بیان سے آرمی چیف کا دورہ امریکا بھی متاثر ہوگا،جبکہ دفتر خارجہ کو بھی فی الفور مشیر خارجہ کے بیان سے ہٹنا پڑا۔

شاہ محمود نے کہا میں خود بھی وزیر خارجہ رہا ہوںایسے بیانات سےمشکل صورت حال کا سامناکرنا پڑتا ہے۔