تحریر : بائو اصغر علی یہ بات اب کسی سے کوئی ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کو سبوتازاور دہشت گردی کے واقعات میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے بھارتی سر کار ہمیشہ امن و امان کی دشمن ہے،ب لوچستان میں مداخلت سے لے کر کل بھوشن نیٹ ورک تک اور کھیلوں کے میدانوں سے آبی جارحیت تک بھارتی حکمرانوں کا گھنائونا کردار نظر آتاہے۔اب بھارتی آرمی چیف کا دھمکی آمیزبیان انتہائی قابل مذمت ہے۔
بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات سے واضح ہوتاہے کہ ہندوستانی فوج اورمودی حکومت جنوبی ایشیائی امن کو تباہ وبرباد کرناچاہتی ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پرپاک فوج کے ترجمان کی جانب سے دوٹوک انداز میں جواب کو پوری قوم سراہتی ہے۔پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج ہر وقت تیار ہیں ۔ پاک فوج پاکستان کی فوج ہے کسی فرقے کی نہیں ،کڑا وقت آنے پر مودی سرکار کے گھندڑوں کو لاٹھی ہانکنے پر مجبور کر دینگی ،پاک فوج اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے، پاک فوج نے ہمیشہ کڑا وقت آنے پربے مثال قربانیاں دے کر اپنے ملک کی حفاظت کی ہے ۔ مگر اپنے ملک کی سرزمین پر کبھی آنچ نہیں آنے دی،ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے پیارے ملک پاکستان کی پاک فوج کے سجیلے شیر جوانوں پر جنہوں نے دن رات نہ صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت کی بلکہ پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر اپنا تن من دھن وار دیا۔
قارئین ، آپ سب جانتے ہیں کہ ملک و انسانیت کے دشمن دہشت گردوں نے ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ات مچا رکھی تھی دہشت گردوں نے پاکستان کی اندرونی وبیرونی سلامتی کو خطرات سے دو چار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ،ایسے میں پاک فوج نے فیصلہ کن قدم اٹھایا اور دہشت گردوں کو نکیل ڈال دی ہے جس میں ہماری پا ک فوج کے بہادر نوجوانوں کی بے مثال قربانیاں شامل ہیں۔دہشت گرد پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے آلہ کار ہیںجو بھارت کے خفیہ مقاصد کی تکمیل کیلئے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
ماضی میں پاک فوج کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن ضرب کی وجہ سے پاک فوج کے شیر جوانوں نے بڑی کامیابی سے دہشت گردوں کا صفایا کیا اور ابھی تک پاک فوج کی طرف سے دہشت گردو ں کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے سب سے بڑا آپریشن 2007میں سوات میں کیا ،پاک فوج نے دوسرا بڑا آپریشن 2009میں کیا جس میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور مراکز تباہ کئے جس سے ملک میں امن و امان رہا ،چند سال ملک میں امن وامان کے رہنے کے بعد اچانک ملک دشمن نے سر اٹھایا اور پاکستان کے کئی محب وطن افرد ،لیڈرز کو قتل کر دیا اور پھر ایک بہت بڑا حملہ آرمی پبلک کے معصوم بچوں پر کیا ہمارے ملک پاکستان کیلئے بہت بڑا دھچکا تھا۔
ملک دشمن نے ظلم کی انتہا کر دی تھی، اس وقت پاکستان نے بھی پھر دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا آپریشن کیا اس کامیاب آپریشن کا آغاز اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا جس ملک پاکستان میں مکمل امن وامان کی صورتحال قائم ہو گئی ،اس آپرشن میں عام شہری ،طلبا اور پاک فوج بہادر جوان ،پولیس رینجر ز و دیگر کے شہداء شامل ہیں ،اور اس کے بعد پھر لاہور میں خود کش دھماکہ اور سندھ کے علاقے سیہون شریف درگاہ پر خود کش حملہ کیا گیا تب سے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک بھر میں آپریشن کا آغاز کیا جس سے کئی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
انشااللہ پاک فوج پاکستان کی سرزمین سے دشمن کا نام نشان مٹا دے گی ۔ہمیں فخر ہے اپنی پاک فوج کے شیر جوانو ں پر جو ہر مشکل گھڑی میں ہماری آزادی اور امن و امان کی حفاظت کرتے ہے۔ آئو سب پاکستانی دعا کریں کہ ہمارے پاک فوج کے شیر جوانوں کو ہمیشہ ہمیشہ آباد رکھے تاکہ ہماری آزادی اور غیرت پر کوئی آنچ نہ آئے کیونکہ ملک عزیز کی سالمیت وطن کے ہر فرد کی سلامتی کی ضامن ہے۔