پاک فوج کی جانب سے سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

Pak Army Relief

Pak Army Relief

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کی جانب سے سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچا دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل دیا رتنائیکے سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کیلئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے پاک آرمی کی جانب سے ادویات اور دیگر امدادی سامان قطونائیکہ بندر نائیکے ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

امدادی سامان میں 150 خیمے، 10 جنریٹر،0.7 ٹن ادویات شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے امدادی سامان کی آج ایک اور کھیپ بھی سری لنکا روانہ کی جائیگی۔