وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پاک آرمی کی طرف سے تھرپاکر (سندھ) میں بھوک افلاس اور قحط سالی سے نمٹنے اور ان کی مدد کرنے کیلئے 15آفس وزیر آباد میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔
آرمی کے نائب صوبیدارو کیمپ انچارج بشارت علی نے بتایا کہ تھرپاکر (سندھ) میں بھوک افلاس اور قحط سالی سے نڈھال پاکستانیوں کی مدد کرنے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح وزیر آباد میں بھی امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔
یہاں پر اشیائے خورد نوش جن میں آٹا دالیں چینی، چائے، پانی چاول گھی و دیگر اشیاء اور کپڑے کمبل ،بسترے ،جوتے،خیمے وغیرہ علاقہ کے مخیر خضرات کے تعاون سے جمع کئے جائیں گے۔ نقد رقوم30کور ہیڈ کواٹر گوجرانوالہ برانچ کے آرمی ریلیف فنڈ کے اکائو نٹ نمبر 01721650502960 میں جمع کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا کی توسط سے اپیل کرتے ہیں کہ نیکی اور کار خیر کے اس کام میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔