کراچی (جیوڈیسک) پاک فوج کا تھرپارکر میں ریلیف آپریشن جاری ہے، دو دن کے دوران پاک فوج نے تہ چھاچھرو میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تھرپارکر میں ریلیف آپریشن جاری ہے پاک فوج نے تھرپارکر کے علاقے تہ چھاچھرو میں 25 ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جبکہ اس دوران آرمی ڈاکٹرزنے 12 سو مریضوں کا میڈیکل کیمپ میں علاج کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پاک فوج 574 ٹن راشن تقسیم کر چکی ہے یہ راشن تھرپارکر کے 36 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک 40 ہزار مریضوں کا بھی علاج کیا گیا۔