پاک بلوچ حب تیسری این بی پی لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن بن گئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک کے تعاون سے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں جاری تیسری این بی پی لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کے فائنل میں پاک بلوچ حب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سابقہ چمپئن اوتھل سٹی کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔دوران کھیل پہلے ہاف میں پہلے ہی منٹ میں پاک بلوچ حب کی جانب سے لقمان نے عادل نور کے خوبصورت پاس پر شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف کے اخری لمحات میں اوتھل سٹی کے ساجد حسین نے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ اور مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا۔

پنالٹی ککس پر پاک بلوچ حب نے شاندار کامیابی حاصل کرلی فائنلسٹ ٹیموں کو نیشنل بنک کی جانب سے کٹ پہنائی گئی اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ محمد یوسف بلوچ نے تقسیم انعامات کی تقریب میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کیش انعامات دیئے اس موقع پر جام گروپ کے ضلعی رہنماء اور جنرل کونسلر طارق بلوچ ،ڈسٹرکٹ فٹ ابل ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر خدابخش بلوچ و دیگر رہنماء بھی موجود تھے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ محمد یوسف بلوچ نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسپورٹس کے فروغ اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مباکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر خدا بخش بلوچ نے سالانہ کا رکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے 2012ء سے ملنے والے اسپورٹس پرو گرام کو بے حد سراہا اور اقبال قاسم کی پاکستان بھر خصوصاً بلوچستان میں فٹ بال ،کرکٹ کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔چمپئن شپ کے فائنل کو نیشنل ریفریز نبی وارث نے اپنے معائونین ساتھیوں کریم بلوچ اور لیاقت کے ہمراہ سپر وائز کیا۔