راولپنڈی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے کیمپس پر ٹارگٹڈ اٹیک کیا گیا۔ یہ کیمپ مہمند اور خیبر ایجنسی کی دوسری طرف بنائے گئے تھے۔
حملے میں جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچہ کے کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ایک ٹریننگ کمپاؤنڈ اور چار دیگر کیمپس بھی تباہ کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے حملے کے نتیجے میں متعدد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔