پاک(جیوڈیسک) چین بزنس فورم23 سے26 مارچ تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا، فورم کا اہتمام اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کامسیٹس کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ چارروزہ فورم میں پاکستانی اور چینی تاجروں کے درمیان بزنس میٹنگز، صنعتی مصنوعات کی نمائش اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پاک چین بزنس فورم کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کے قیام کے ذریعہ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔