نیو یارک (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی کساد بازاری باہمی تعاون کوفروغ دینے کی متقاضی ہے۔ جنوب سے جنوب تعاون کی بنیاد عالمی خوشحالی اور تعمیر و ترقی ہے۔
انہوں نے کہا معاشی بحالی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں نجی شعبے کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ جنوب سے جنوب تعاون جیسے اقدام پائیدار ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔
وزیراعظم نوازشریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن کی تعریف کی اور کہا پاک چین اقتصادی راہداری معاشی بحالی اور ترقی کے بہترین مواقع دے گی۔ انہوں نے کہا اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔