کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان کے شعبہ تحقیق کے ذمہ داران نے باقائدہ تحقیق کر کے اس طویل المیعاد منصوبے کی سیاسی، جغرافیائی اور معاشی تناظر میں رپورٹ پیش کی ،ہم سمجھتے ہیں کہ پاک چائنہ معاشی کاریڈور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے اہم ترین فیصلہ ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں بلا تفریق اس معاہدے اور اس کے منصوبو ں پر اعتماد کرنا چاہیے، حکومت پاکستان اس بات پر سراہنا چاہیے کہ بلآخر ایک طویل ترین انتظار کے بعد ہم امریکی امداد کے سے ہٹ کر بھی کچھ سوچنے کے قابل ہوئے۔
اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اخباری بیان میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پاک چائنہ معاشی کاریڈور مضبوط و مستحکم پاکستان کا آغاز ہے، پہلی بار کسی طویل المیعاد منصوبے پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا یکجا ہونا بڑی کامیابی ہے، جمہوریت کے سنہرے دن اس منصوبے کی تکمیل سے شروع ہونگے۔
سیاستدان، فوج اور اداروں کا ایک بات پر ہونا ملک میں مثبت تبدیلی کی نشانی ہے، اس موقع پرجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر قائد جمعیت پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان نے ہمیشہ جمہوری طرز سیاست کی بات کی ہے، پاکستان میں آمر وقت کبھی بھی وہ کام نہ کرسکے جو کام جموری دور میں سیاسی جماعتوں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیا، ملک پر غاصب آمر صرف امریکی امدار کا راستہ دیکھتے رہے، قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی فکر سے وابستہ لوگ ہمیشہ قوم کے وسیع تر مفاد کے فیصلوں کے ساتھ رہیںگے،
جاری کردہ انچارج میڈیا سیلجمعیت علمائے پاکستان http://facebook.com/NooraniMediaCellPk http://juppakistan.wordpress.com