مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاک چین دوستی کی میثال ساری دنیاء میں نہیں ملتی، چین سے پاکستان کی دوستی پر ہمیں فخر ہے کیونکہ پاکستان کی ہر مشکل وقت میں چین نے برادرانہ تعاون کیا، اسی طری پاکستان بھی ہمیشہ چین کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے، خوش آئین بات ہے چین پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے مگر افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ہمارے مافیاء زدہ حکمران پاکستان سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں عوامی پیسے کواپنا سمجھ کر سرمایہ کاری کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو انتہائی خوفناک اور شرم ناک بات ہے۔
پرائیویٹ چین اور پرائیویٹ پاکستان سرمایہ کاری میں اگر خاندانی کمپنیوں کو لوٹ مار کے لئے نوازا گیا تو ملک و قوم کے ساتھ ساتھ دوست ملک کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی ہوگئی جو کسی صورت قبول نہیں کی جائے گئی،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری اپنے ایک بیان میں کیا، حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے پاکستان پر حکمرانی کرنے والے ایک ہی سوچ کے حامل پی پی اور ن لیکی حکمرانوں کو دوست ممالک سے محبِ الوطنی کا درس لینا چاہے کرپشن کا نہیں ،موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے علاوہ کچھ نہیں دیا،تیسری باری کے خاندانی حکمرانوں کی دوسالہ حکومت بھی بے۔
بس اور لاچار نظر آتی ہے ، کبھی ا پنی اتحادی پارٹیوں کے آگے تو کبھی مک مکا کی سیاست کے سائے تلے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اپنے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اکھٹے ہو جاتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید گفتگو کرتے ہو کہا کہ کرپٹ مافیا اور بیرونی طاقتوں کی مدد سے بننے والی حکومتیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ عوام دشمن ہوتی ہیں جو ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتی ہیں ، پاکستان کی واحد پارٹی پاکستان تحریک انصاف جو پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت اور آزاد کشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی اور انقلابی پارٹی بن گئی ہے اور انشااللہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور عوامی مسائل کے حل کا ہے ، پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضامن ہے۔