اسلام آباد(جیوڈیسک)چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آیا ہوں، حالات کچھ بھی ہوں پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے رہیں گے،گرمجوشی سے استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کو شکرگزار ہوں۔
ہماری دوستی نسل در نسل مضبو ط ہوئی ہے اور یہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،صدر آصف علی زرداری نے اس دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔وہ بدھ ایوان صد ر اسلام آبادمیں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں پاکستان مسلم ن کے سربراہ میاں نوازشریف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور دوسرے اہم پاکستانی اور چینی رہنماوں نے شرکت کی۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی سطح پر رابطے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا عکاس ہیں۔ چینی وزیر اعظم نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پاک چین تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکیا۔میرے دورہ پاکستان کا مقصد مضبو ط باہمی تعلقات کے بارے میں دنیا کو پیغام دینا ہے ۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں پاک چین دوستی پائیداررہے گی۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی دوستی نسل در نسل مضبوط ہوئی ہے اور یہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ وقت کے ساتھ باہمی تعلقات اور دوستی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان او ر چین کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں۔ اعلی سطح پر گہرے روابط دونوں ممالک کے درمیان باہمی مضبوط تعلقات کے عکاس ہیں۔
پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہور ہے ہیں۔لی کی چیانگ نے کہاکہ وہ پاکستان کے دورہ کے دوران پر تپاک استقبال پرپاکستانی قیادت کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میراپاکستان کا دوسرا اور بحیثیت وزیر اعظم پہلا دورہ ہے، پاکستان کے عوام کی گرمجوشی اور بہتر مہمان نوازی پر شکر گذار ہوں۔