اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ پاک برطانیہ وزرائے اعظم ملاقات میں الطاف حسین کے ایشو پر بات نہیں ہوئی، اسلام آباد میں خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی تحقیقات میٹرو پولیس کا معاملہ ہے، حکومتی عمل دخل نہیں ہو تا۔
دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان اور برطانیہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، بر طانیہ پاک افغان تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل کو آ گے بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ان کا کہنا ہے ،ڈیوڈ کیمرون نے نواز شریف اور کرزئی سے کہا ہے کہ ایک دوسرے سے روابط بڑھائیں۔ پاکستان میں ڈرون حملوں پرسوال کاجواب دیتے ہو ئے ایڈم تھامسن نے کہا ڈرون کا معاملہ پاکستان اور امریکا مل کر حل کریں۔