پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں کمی آئی ہے : انتھونی

Antony

Antony

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ سرحد پر صورت حال مکمل طور پر معمول پر لانے کا انحصار پاکستان کے روئیے پر ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی میں بڑی حد تک کمی آئی ہے تاہم صورتحال معمول پر لانے کا انحصار پاکستانی روئیے پر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ صورتحال معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا لیکن اس کا انحصار پاکستان کے روئیے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کیساتھ اس وقت 42 دہشت گرد کیمپ موجود ہیں اور پاکستان کی جانب سے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں سیز فائر خلاف ورزیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ موسم سرما کے دوران پاکستان کی جانب سے در اندازی کے بھی متعدد واقعات رونما ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے۔ ہماری مسلح افواج قومی سلامتی کے تحفظ اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے انتہائی محتاط ہیں۔