پاک بھارت کنٹرول لائن واقعات پر تشویش ہے : امریکا

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاک بھارت کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر کنٹرول لائن واقعات پر قابو پانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں۔