اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونیوالے کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ کے دوران ملک بھر میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تاکہ عوام اس مقابلے کو دیکھ سکیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کا میچ کل ہوگا۔