اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر ہونے والے مذاکرات مؤخر ہونے کا خدشہ ہے،مذاکرات 14 اور 15 جنوری کو ہونے تھے، حتمی فیصلہ دو تین روز میں ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت خارجہ سیکریٹری کے مذاکرات پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال باعث مؤخر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پہلے دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت ہوگی،جس کے بعد خارجہ سیکریٹری مذاکرات کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔