لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نامزد وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، دیرپا معاشی تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہیں۔
لاہور میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے خصوصی نمائندے ستندر سنگھ لامبا نے نواز شریف سے ملاقات کی اور بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے ایس کے لامبا کا کہنا تھا کہ بھارت بھی اپنے تمام ہمسائیوں سے دیرپا اور مضبوط معاشی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پورے جنوبی ایشیا کے لئے ضروری ہیں۔