پاک بھارت امن کے پھل کا ذائقہ بھی چکھنا چاہیے، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، امن کے پھل کا بھی ذائقہ چکھنا چاہیے۔

صرف معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں ہوئی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے عوام امن کے خواہش مند ہیں اور اب ہمیں امن کے پھل کا ذائقہ بھی چکھنا چاہیے۔

صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے مضبوط گڑھ شمالی وزیرستان میں متوقع آپریشن کے ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کیلیے اپنے سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کردیں، شمالی وزیرستان میں ان لوگوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جو معصوم لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا نہیں۔