لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات نمائشی ہے۔ منموہن سنگھ بھارتی تاریخ کے کمزور ترین وزیراعظم ہیں جبکہ نواز شریف بحیثیت وزیراعظم بڑا سیاسی سکور کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اور متعصب ہندو نوکر شاہی دونوں اطراف میں تمام امیدوں، تمناوں اور خواہشات کا خون کر دیتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اچھی طرح نوٹ کر لیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کوئی پائیدار امن نہیں لا سکتا۔ لیاقت بلوچ سے منصورہ میں بلوچستان سے جماعت اسلامی کے رہنماوں نے بھی ملاقات کی۔