لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کیلئے کام کروں گا۔ پاکستان آمد سے پہلے امرتسر میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے نئے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے اچھے تعلقات کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔
اچھے تعلقات کے باوجود پاک بھارت باہمی تعلقات کو کچھ چیلنجز اور مشکلات بھی درپیش ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کیلئے کام کروں گا۔