لاڑکانہ (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات نیویارک کے بجائے اسلام آباد اور دہلی میں ہونے چاہئیں۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کے تنا کے باعث عسکری بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرولڈ ڈیمو کریسی اور ڈکٹیٹر شپ نے ملک کا بیڑا غرق کیا، ملک میں آئین کی حکمرانی مکمل طور پر بحال ہو جائے تو پندرہ سے بیس سال میں بھوک اور بدحالی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک شدید بد امنی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، نواز شریف دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کریں، ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔