پاکستان نے بھارت سے دوستی بس سروس کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں امرتسر میں دوستی بس کو روکے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ پاکستان کا کہنا ہے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے لئے جذبات پر قابو رکھنا ضروری ہے۔ مذاکرات میں تعطل سے مسائل بڑھتے ہیں۔
موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی قیادت نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کو بھی ایسے ہی رویے اپنانا چاہئیے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تنا میں کمی کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت مل کر کشیدگی کو کم کرسکتی ہیں۔ پاکستان مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ امن کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے۔