پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی میڈیا نے بھارت کا پردہ چاک کردیا

Pak India

Pak India

لندن (جیوڈیسک) برطانوی کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی کی ذمے داربھارتی حکومت ہی ہے، انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا کر دباؤ میں رکھناچاہتی ہے۔

پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کی ذمے دارانتہا پسند مودی سرکار ہے اور دونوں ملکوں کے فوجی حکام اوردہلی میں سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ سرحد پار جارحیت کی ذمے دارہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی کی سرکار ہے،۔

مودی نے سرحد پر تعینات افسران کو صاف اور واضح ہدایات کی ہیں کہ پاکستان کو گہرا اور بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ مئی میں حکومت سنبھالنے والے مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے جس کا مقصد پاکستان پر برتری ثابت کرنا ہے۔

جارحانہ حکمت عملی قومی سلامتی کے مشیر اورسابق انٹیلی جنس افسراجیت دل کی ذہنی اختراع ہے۔ تاہم مودی کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ پالیسی خود ان کے لیے کتنی نقصان دہ ہے۔ غیرملکی ہی نہیں پروپیگنڈا میں ماہر بھارتی بھی مودی سرکار کے وحشی رویے پر حیران و پریشان ہے۔

مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھے، مودی کی جارحانہ پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی بلکہ مقبوضہ کشمیر میں شورش میں اضافہ اور علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑے گی۔