اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اکتوبر میں نئی دہلی میں ہونے والی سارک تجارتی کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ میں قائم سارک سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے 9 اکتوبر کو نئی دہلی میں بلائی جانے والی تجارتی کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے۔
اگرچہ کانفرنس کی منسوخی کی وجوہات کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کی وجہ سے کانفرنس ملتوی کی گئی ہے۔