بھارتی (جیوڈیسک) صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات شملہ معاہدے کے تحت حل ہونے چاہیں۔ مذاکرات میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں۔ انقرہ بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات شملہ معاہدے کے تحت حل ہونے چاہیں۔ مذاکرات میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر نمٹنا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب عبداللہ گل اور وزیراعظم رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کے بعد واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا کہ ترک رہنماں نے بھی اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دہشتگردی دنیا بھر کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور امن کے فروغ کی خواہاں ہے۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا دوست نہیں ہوتا وہ صرف تباہی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام ایشو کے حل کیلئے ترکی یا کسی دوسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں بلکہ ہم تمام مسائل شملہ معاہدے کے تحت حل کے خواہاں ہیں۔