اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان مزید کسی پراکسی وار کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان افغانستان میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے، افغانستان میں نئی حکومت کے آنے سے امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان اور چین دونوں مستحکم اور پُرامن افغانستان چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر ایشوز پیدا ہوتے رہتے ہیں کیونکہ پاک ایران سرحد کے بعض علاقے غیر محفوظ ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد اور اسمگلر کارروائیاں کرتے ہیں تمام معاملات بات چیت سے حل کئے جا سکتے ہیں۔