لاہور (جیوڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدر آمد کی صورت میں اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت کے پولیٹیکل ونگ کے انڈر سیکریٹری کے مطابق اس منصوبہ پر کام کرنے کی صورت میں پاکستان کو بھی معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ونڈی شرمین کا کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے سامنے کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا اور پاکستان سمجھتا ہے کہ پابندیوں کا مطلب کیا ہو گا۔