راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے زور دیا ہے کہ پاک فوج سیاسی عمل کے ذریعے امن کی حمایت کرتی ہے مگر دہشت گردوں کو اس کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خام خیالی نہیں ہونی چاہیے کہ دہشت گرد اپنا ایجنڈا تھوپ سکیں گے۔
پاک فوج کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کی قابلیت بھی ہے اور اہلیت بھی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 14 اور 15 ستمبر کو بنوں کے قریب فاٹا ریجن، میر علی، میران شاہ اور اپر دیر میں دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے شہید جوانوں اور زخمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف کا کہناہے کہ میجر جنرل ثنا اللہ نے اگلے مورچوں میں قیادت اور شہادت کی مثال قائم کی جو پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ دہشت گردی کے ان واقعات کے ذمہ داران کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاکہ پاک فوج سیاسی عمل کی حمایت کرتی ہے مگر دہشت گردوں کو اس کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔یہ خام خیالی نہیں ہونی چاہیے کہ دہشت گرد اپنا ایجنڈا ہم پر تھوپ سکیں گے۔
پاک فوج کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کی قابلیت بھی ہے اور اہلیت بھی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہر قیمت پر جنگ لڑیگی، فوج اور قوم شہدا کی قربانیوں کی احسان مند رہے گی۔