پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا اور خود تھانے پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 107 ڈی کی رہائشی ثنا اور امجد نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی۔ پنچایت نے ثنا کو واپس والدین کے پاس بھیج دیا مگر اس نے امجد سے ملنا نہ چھوڑا، آج جب ثنا امجد سے ملنے گئی تو بھائیوں نے دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔