ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بھارت سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
روسی صدرنےیہ بات بھارت کے دورے پر روانگی سے قبل بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔
ایک سوال پر صدر پیوٹن کاکہناتھا کہ روس اور بھارت قابل اعتماد دوست ہیں اور کئی دہائیوں سے فوجی و فنی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو انسداد دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز کو موثر بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ روس کے ممکنہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں پاک روس تعاون سے بھارت سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔