پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کیلئے سرتاج عزیز واشنگٹن روانہ

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کیلئے واشنگٹن روانہ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کرینگے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف بھی مشیر خارجہ کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز واشنگٹن میں ہونیوالے پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

اسٹریٹجک مذاکرات میں پاک امریکہ ورکنگ گروپس میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات بھی کریں گے۔